دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2022ء بروز جمعرات
پتوکی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی نے ذمہ
داران سے گفتگو کرتے ہوئے پتوکی میں قائم فیضانِ مدینہ میں انٹر نیشنل اسلامک سکول سسٹم دارالمدینہ
کھولنے، 12 مارچ 2022ء کو چھانگا مانگا میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور 18 مارچ 2022ء کو دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے شبِ براءت میں عاشقانِ رسول کو شرکت کی دعوت
دینےسمیت دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی۔
اسی طرح 29 مارچ کو پتوکی مارکیٹ میں تاجران کی
تربیت و رہنمائی کے لئے زکوٰۃ کورس کے متعلق چند نکات پر کلام کیا گیا جس
میں دارالافتاء کے مولانا انس عطاری مدنی شرکا کی تربیت کریں گے۔
واضح رہے 12 مارچ کو ہونے والے ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود ہوں گے جبکہ
18 مارچ کو ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں نگران ِڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم عطاری
سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)