دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2دسمبر 2021ء کو ڈویژن
ناظم آباد پاپوش کراچی میں مدنی مشورہ کیا گیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت کی تقریباً 70
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ذیلی
حلقے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے طریقے بتائے اور ہر شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ ڈونیشن بکس رکھوانے، ہفتہ
وار رسالہ پڑھوانے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کی۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء
بروز ہفتہ ایسٹ زون2 لیاقت آباد کابینہ میں ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن
نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مدنی مشورے میں’’ ذمہ داری کی اہمیت اور اس کے تقاضے‘‘کے متعلق بیان ہوا اور آئندہ
دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائےگئے نیز پہلے سے دیئے گئے اہداف کو جلد اَزْ جلد پورا کرنے کی طرف توجہ
دلائی گئی اور ماہانہ شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔
٭علاوہ ازیں گلستان جوہر کے علاقے راشدی گوٹھ گل سوسائٹی میں بھی مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی نگران سمیت ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی اہمیت بتاتے ہوئے دینی کام کرنے کے بہتر ین طریقے
بتائے اور اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کا طریقہ
بتایا۔