دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعیدآباد میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ اپنی اصلاح‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اورنفلی روزوں کی ترغیب دلائی نیز رسالہ نیک اعمال کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسا لہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب شعبہ اصلاح اعمال کےزیر اہتمام 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورہ کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکوبہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا اورنفلی روزہ رکھنے سے متعلق فضائل بتا کر نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا نیز ربیع الثانی میں اصلاح اعمال اجتماع اچھے انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں گیارہویں شریف کے سلسلےمیں اجتماع منعقد کیا گیا اور نیک اعمال کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 14نومبر 2021ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اصلاح اعمال اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے۔شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی ۔