دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں ۔

دورانِ قافلہ گڈاپ زون نوری آباد کی مقامی مسجد پہنچے اور مختلف مدنی کاموں میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق 16جنوری2020ء کو جامع مسجد مصطفیٰ نوری آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیاجس میں کم و بیش 1500 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجتماع کے اختتام پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ جامع مسجد مصطفیٰ سے متصل پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوری نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

17جنوری 2020ء کو احمد ٹیکسٹائل ملز اور سائٹ آفس انڈسٹریل ایریا کے مدنی حلقے میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کومدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے اور سات دن کے فیضانِ نماز کورس کا ذہن دیا۔ رکنِ شوریٰ نے پاپولر فائبر انڈسٹری میں منیجر اور مل کے ورکرز کو کوارٹر میں جاکر نیکی کی دعوت پیش دی۔ نوری آباد میں ایک نئی مسجد علی المرتضیٰ کا افتتاح بھی ہوا جس کی افتتاحی تقریب میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے مجلس مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام اور سرپرستوں کے مدنی حلقے میں ، نوری آباد کی جامع مسجد نورِ مصطفیٰ میں بھی سنّتوں بھرا بیان کیا۔ 17 جنوری کو ہی جامع مسجد فیضانِ مصطفیٰ میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کم وبیش 72 اسلامی بھائی قافلے میں سفر کرنے کے لئے رضا مند ہوگئے۔(رپورٹ: محمد ریاض عطاری، رپورٹ کراچی)