21 شوال المکرم, 1446 ہجری
12 جون 2024ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے علاقے
نیاآباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز آخر میں ایک اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر
ملاقات کی۔
علاوہ ازیں ایک سیّدہ اسلامی بہن کے گھر محفلِ
نعت کا ااہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”اسلام میں پورے
پورے داخل ہو جاؤ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔