ماہِ جولائی  2021ء میں یورپین یونین ریجن میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی مختصر کارکردگی :

یورپین یونین ریجن کے ممالک:اٹلی، اسپین، فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، آسٹریا، ناروے، سویڈن جرمنی اور ڈنمارک

انفرادی کوشش سے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 463

مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 259

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :28

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار414

ہفتہ وار مدنی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 232

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاًتعداد: 3ہزار607

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)کی تعداد: 19

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:219

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 654


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے میں بذریعہ زوم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن کی تمام ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے کام بڑھانے نیز اہم شخصیات سے ملاقات کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے جولائی 2021  میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:66

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:869

ہفتہ وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار542

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)کی تعداد: 158

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار437

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 185

سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 498

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ) کی تعداد:406

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17ہزار726

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار565


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن نگران اسلامی بہن کا ریجن مشاورت اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے لاک ڈاؤن کے بعد شعبوں کے کاموں کو بڑھانے پر بات چیت کی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کی تقسیم کاری پر نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے گریٹر مانچسٹر( Greater Manchester)کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات (نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی ) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 595 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”توکل و قناعت“ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ ا ن میں سے چند علاقوں میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد بھی کیا گیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن کے ساؤتھ برمنگھم( South Birmingham) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےغسل وکفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا نیز تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ بھی پاس کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ( London) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کمزوریوں کو دور کرنے کے حل کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء کو یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، سٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت دی گئی جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکےبریڈ فورڈ(Bradford) ریجن کی جولائی 2021ء کی یوم قفل مدینہ کارکردگی درج ذیل ہے:

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:57


دعوت اسلامی کے زیراہتمام اگست2021ء کے دوسرے ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو(Glasgow) اور ایڈنبرگ (Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” توکل و قناعت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


ماہ محرم الحرام اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس مہینے میں جہاں بہت سے واقعات رونما ہوئے وہیں اس مہینے میں واقعہ کربلا بھی پیش آیا جس میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے گھروالوں نے اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کیں۔ واقعہ کربلا میں دیگر سادات کرام کے ساتھ ساتھ جگر گوشۂ بتول، سردار نوجوانان جنت، نواسۂ رسول سیدنا امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ بھی شہید کئے گئے۔

اسی مناسبت سے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”امام حسین کے واقعات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام حسین کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے، اُسے حضرت امام حسین کی مبارک سیرت پر چلنے کی توفیق عطا کر اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں