21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے
تحت سرگودھا زون ڈویژن شاہ پور صدر میں یکم
نومبر2019ء کو حلقہ ڈپٹی والا محلہ کے اندر جشنِ عید میلاد النّبی ﷺ کے سلسلے میں محفل نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت
اسلامی نے”نام محمدﷺ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کی
ترغیب دلائی نیز جلوسِ میلاد میں بھی شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ، عامر عطاری،ڈویژن نگران و رکن کابینہ مدنی
انعامات )