دعوت اسلامی کے تحت ہر سال اجتماعی قربانی  اور دعوت اسلامی کے جملہ اخرجات کے لیے قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ کھالوں کو جمع کرنے کے لیے کثیر گاڑیوں، رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی ضرورت پیش آتی ہےجس میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات ہوتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مجلس ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ٹرانسپورٹ پاکستان کے نگران ، اسلام آباد ریجن کے رکن ریجن، اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور کھالوں کے سلسلے میں آنے والے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو مختلف شخصیات کے ہاں مدنی حلقہ لگانے کا ذہن دیا۔