دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی تشہیر اور اس میں جاری
تحریری مقابلے کی ترغیب کے سلسلے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے ایڈیٹر(ناظم) راشد علی عطاری مدنی
کا جامعات المدینہ للبنین کا جدول جاری ہے۔ اسی دوران24فروری2020ء بروز پیر تین
مقامات پر جدول کا سلسلہ ہوا ۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام ہونے والے تربیتی نشست میں عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی تشریف لائے ہوئے تمام اساتذہ و ناظمین کے درمیان پریزنٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
1000 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اسی طرح جامعۃ المدینہ فیضان ابو حنیفہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزنٹیشن
کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 50 طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس جامعات المدینہ اور کراچی ریجن کے ناظمین کے درمیان بھی
ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا۔
ان تمام مقامات پر ماہنامہ فیضان مدینہ کے ایڈیٹر (ناظم) راشد علی عطاری مدنی
نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیےنیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ
کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد جاوید عطاری مدنی،شعبہ تَشہیر ماہنامہ فیضان
مدینہ)