حاجی امین عطاری کے قافلے کی فرقانیہ مسجد لیاقت آباد آمد

علاقے میں مدنی کاموں کی خوب دھوم دھام

18جنوری2020ء کورکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری شرکائے قافلہ کے ہمراہ جامع مسجد فرقانیہ لیاقت آباد پہنچے ۔ مسجد کے اطراف میں علاقائی دورہ کیااور بعد نماز مغرب سنّتوں بھرا بیان کیاجس میں رکنِ شوریٰ کی ترغیب دلانے پر 60سے زائد اسلامی بھائی تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔دھاگہ فیکٹری میں مدنی حلقہ لگانے کا بھی ہوا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”نماز سے محبت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ فیضانِ عشقِ رسول لیاقت آباد میں اساتذہ کرام اور طلبہ کے درمیان سنّتوں بھرا بیان بھی کیااور اساتذہ ٔ کرام کا مدنی مشورہ بھی کیا۔جامع مسجد فرقانیہ میں مجلس ڈاکٹر، مجلس وکلا اور مجلس ازدیادِ حب کے ذمّہ داران کا مدنی حلقے ومدنی مشورے بھی بھی ہوئے جن میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شعبے میں مدنی کام کوبڑھانے کے اہداف دیتے ہوئے ذمّہ داران کو قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

19جنوری 2020ء کورکنِ شورٰی نے لیاقت آباد کی جامع مسجد مدینہ کتیانہ میمن محلہ کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت پیش کی۔ علاقائی دورہ کے اختتام پر ذمّہ داران کو سات دن کا فیضانِ نماز کورس کروانے کے اہداف دیتے ہوئے انہیں قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔جامع مسجد فرقانیہ میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے لیاقت آباد کابینہ کے تمام ذمّہ داران کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورہ کرتے ہوئے شرکا کو مدنی کام بڑھانے کے اہداف دیئے اور ذمّہ داران کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے 20جنوری 2020ء کو مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور لیاقت آباد میں قائم دی ایمان اکیڈمی اور حسین آباد میں قائم دی نالج اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے آنر اور ایڈمن سے ملاقات کی ۔ رکنِ شوریٰ نے اسکول میں قائم حفظ و ناظرہ کے طلبہ میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شیڈول کے مطابق لیاقت آباد کابینہ کے تمام ائمہ کرام کےدرمیان سنّتوں بھرا بیان کیا جبکہ لیاقت آباد کابینہ میں راؤ عارف اسلم (S.S.Pسینٹرل) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات راؤ عارف اسلم کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی گئی۔ (رپورٹ: محمد ریاض عطاری، رپورٹ کراچی)