دعوت اسلامی کےزیر
اہتمام تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں وقتاً
فوقتاً بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں عاشقانِ رسول اپنے خون کے عطیات جمع
کراتے ہیں۔ اسی سلسلے میں کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ایک اور ڈھائی پر بھی بلڈ
کیمپس لگائے گئے جہاں علاقہ مکینوں اور اطراف کے اسلامی بھائیوں نے تھیلیمیسیا اور
دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرائے۔ خون کے عطیات جمع
کرانے والے عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کی اس
کاوش کو خوب سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیئے۔
واضح رہے کہ
25مارچ 2020کو لاک ڈاؤن کے بعد امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مجلس
شوریٰ کی جانب سے ملک بھر میں تھیلیمیسیا
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کے عطیات دینے کا اعلان کیاگیا جس کے بعد
بڑے پیمانے پر بلڈ کیمپس لگائے گئے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔
تاہم وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں یہ بلڈکیمپ لگائے
جارہے ہیں اور تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں میں خون کی کمی کو پورا
کیاجارہاہے۔