درود شرىف کا پرچہ کام آگىا:

قىامت کے دن مسلمان کى نىکیاں مىزان مىں ہلکى ہوجائىں گى تو پىارے آقا صلى اللہ تعالىٰ علىہ وسلم اىک پرچہ اپنے پاس سے نکال کر نىکىوں کے پلڑے مىں رکھ دىں گے تو اس سے نىکىوں کا پلڑا وزنى ہوجائے گا ، عرض کرے گا مىرے ماں باپ آپ پر قربان آپ کون ہىں؟

حضور صلى اللہ علیہ وسلم فرمائىں گے مىں تىرا نبى محمد (صلى اللہ علیہ وسلم )ہوں اورىہ تىرا درود شرىف ہے جو تو نے مجھ پر بھىجا تھا۔

خشوع کى تعرىف:

خشوع کے معنى ہىں دل کا فعل اور ظاہرى اعضا کا عمل دل کا فعل ىعنى اللہ پاک کى عظمت پىش نظر ہو دنىا سے توجہ ہٹى ہوئى ہو اور نمازمىں دل لگا ہو اور ظاہرى اعضا کا عمل ىعنى سکون سے کھڑا رہے اِدھر اُدھر نہ دىکھے اپنے جسم اور کپڑوں کے ساتھ نہ کھىلے اور کوئى عبث و بے کار کام نہ کرے

نماز مىں خشوع مستحب ہے:

علامہ بدر الدىن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہىں نماز مىں خشوع مستحب ہے، مىرے آقا اعلىٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہىں:نماز کا کمال ، نماز کا نور، نماز کى خوبى، فہم و تدبر وحضور قلب (ىعنى خشوع) پر ہے مطلب ىہ ہے کہ اعلىٰ درجے کى نماز وہ ہے جو خشوع کے ساتھ ادا کى جائے۔

اللہ کرىم پارہ ۱۸ سورة المومنون کى آىت نمبر ۱ اور دو مىں ارشاد فرماتا ہے: ترجمہ کنزالاىمان !بے شک مراد کو پہنچے اىمان والے جو اپنى نماز مىں گڑ گڑاتے ہىں۔

صراط الجنان جلد ۶ صفحہ ۴۹ پر ہے: اس آىت مىں اىمان والوں کو بشارت دى گئى ہے کہ بےشک وہ اللہ کے فضل سے اپنے مقصد میں کامىاب ہونگے اور ہمىشہ کے لیے جنت مىں داخل ہو کر ناپسندىدہ چىز سے نجات پاجائىں گے۔

خشوع سے نماز پڑھنا گناہوں کا کفارہ:

امىر المومنىن حضرت سىدنا عثمان ابن عفان رضى اللہ تعالىٰ عنہ بىان کرتے ہىں: مىں نے اللہ کے پىارے نبى صلى اللہ تعالىٰ علیہ وسلم کو ىہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس مسلمان پر فرض نماز کا وقت آئے اور وہ اچھى طرح وضو کرکے خشوع کے ساتھ نماز پڑھے اور درست طرىقے سے رکوع کرے تو وہ نماز اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ ہوجاتى ہے جب تک کہ وہ کسى کبىرہ گناہ کا ارتکاب نہ کرے اور ىہ ہمىشہ ہوتا ہے۔

بڑى عمر پانے کا سبب: نماز مىں خشوع خضوع کے ساتھ نماز پڑھنا بڑى عمر پانے کا سبب ہے۔

خشوع و خضوع سے نماز نہ پڑھنے کے نقصانات:

خادم نبى حضرت سىدنا انس بن مالک رضى اللہ تعالىٰ عنہ سے رواىت ہے کہ اللہ کے پىار ے حبىب صلى اللہ تعالىٰ علیہ وسلم کا فرمان عالى شان ہے:

جو نمازىں اپنے وقت مىں ادا کرے اور نماز کے لىے اچھى طرح وضو کرے اور اس کے قىام خشوع وخضوع و رکوع و سجود پورے کرے تو اس کى نماز سفىد اورر وشن ہو کر ىہ کہتى ہوئى نکلتى ہے اللہ پاک تىرى حفاظت فرمائے جس طرح تو نے مىرى حفاظت کى اور جو شخص نماز بے وقت ادا کرے اورا س کے لیے کامل وضو نہ کرے اور اس کے خشوع ، رکوع اور سجدے پورے نہ کرے تو وہ نماز سىاہ تارىک ہو کر ىہ کہتى ہوئى نکلتى ہے اللہ پاک تجھے ضائع کرے، جس طرح تو نے مجھے ضائع کىا ، ىہاں تک کہ اللہ پاک جہاں چاہتا ہے وہ نماز اس جگہ پہنچ جاتى ہے پھر وہ بوسىدہ کپڑے کى طرح لپىٹ کر اس نماز ى کے منہ پر مار ى دى جاتى ہے۔