کھارا در : زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے،سوئم کے موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی
یوسف سلیم عطاری کا سنتوں بھرا بیان
گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کھارادر میں سراج احمد
کے تینوں بچے زہریلا برگر کھانے سے انتقال کرگئے تھے۔
ان کے سوئم کی فاتحہ میں دعوت اسلامی کے زیرِا ہتمام
17 جون کی شب مختصر اجتماع رکھا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی یوسف سلیم عطاری نے ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے کے عنوان پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور دعا کروائی۔
محمد یوسف
سلیم عطاری کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں آئے تو ترتیب سے ہیں، پہلے دادا پھر والد پھر
بیٹا، لیکن موت کی کوئی ترتیب نہیں ہے، بہت
سے واقعات شاہد ہیں کہ والد کے ہوتے ہوئے بیٹا انتقال کرجاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیثِ رسول کے مطابق بچپن میں انتقال کرجانے
والے بچے روزِ قیامت اپنے ماں باپ کی بخشش
کا ذریعہ بنتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 11سالہ عائزہ،8سالہ سعد اور2سالہ
صفا نے 14 جون کی رات برگر اور آئس کریم کھائی تھی، 15 جون کی صبح 6 بجے ان بچوں کی حالت خراب ہونا
شروع ہوئی جس پر انہیں کھارادر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال کے عملے نے طبی معائنے کے بعد دوا دے کر
بچوں کو گھر روانہ کردیا مگر کچھ ہی دیر بعد ان بچوں کی حالت پھربگڑ گئی جس پر ایک
بار پھر تینوں بچوں کو کھارادر اسپتال لایا گیا ۔
اسپتال پہنچنے تک دو بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک
بچے کو آکسیجن کی کمی کے سبب جناح اسپتال منتقل کیا گیا مگراسپتال منتقلی کے دوران
تیسرا بچہ بھی دم توڑگیا۔