دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات اور تقسیم رسائل  کے تحت چند روز قبل کراچی ساؤتھ زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 4 کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے شعبے کی اہمیت بتاتے ہوئے بتایا کہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا ایک بہت بہترین ذریعہ ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز دیئے گئے اہداف کا فالواپ کرتے ہوئے ہدف مکمل ہونے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانے والےسوالات کےجوابات دیئے جبکہ ماتحت سے نرمی و شفقت سے دینی کام لینے کا ذہن بھی دیا ۔ مزیدجس جگہ اس شعبے پر تقرر مکمل نہیں ہے ان کو جلد مکمل کرنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہدف لیتے ہوئے اسے پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔