پچھلے دنوں کراچی تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ ہوا جس کے بارے میں پروگرام ”دلوں کی راحت“ میں  گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تیز آندھی وقت مکی مدنی سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا کیا انداز ہوتا تھا یہ بتایا۔

اسی آندھی کے دوران سرجانی ٹاؤن بھینس کالونی کے کئی باڑوں میں آگ گئی جن میں درجنوں جانور جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مالکان کو صبر کرنے کی تلقین کی اور بارگاہِ رب العزت میں انہیں نقصان کا نعم البدل عطا کرنے اور صبر کرنے پر اجر عظیم عطا کرنے کے بارے میں دعائیں کیں۔

حادثے کی خبر ملتے ہی مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا سلسلہ بھی کیا۔