پیارے اسلامی بھائیوں !آج کا ہمارا مضمون جھوٹ کے بارے میں
ہے آئیے پہلے جھوٹ کی تعریف جانتے ہیں : خلاف واقع بات کرنے کو جھوٹ کہتے ہیں۔ کیا
آپ جانتے ہیں سب سے پہلے جھوٹ کس نے بولا ؟ سب سے پہلے جھوٹ شیطان نے بولا ۔ پیارے
اسلامی بھائیوں جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے اللہ پاک نے قرآن میں جھوٹ بولنے والوں
پر لعنت فرمائی ہے۔ اور جھوٹ سے نیکیاں ضائع ہو جاتی ہیں۔ آئے جھوٹ کی مذمت پر
فرامین مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سنتے ہیں ۔
مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد
گرامی ہے : ہلاکت ہے اس کے لئے جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹ بولتا ہے۔ اور ایک
روایت میں ہے کہ جو بندہ محض اس لئے بات کرتا ہے کہ لوگوں کو ہنسائے تو اس کی وجہ
سے آسمان و زمین کے درمیان موجود فاصلے سے بھی زیادہ دور ( جہنم) میں جا گرتا ہے ۔
ہمارے پیارے آقا کو خواب میں جھوٹ بولنے والے کی یہ سزا
دکھائی گئی کہ اس کو گدی کے لٹایا ہوا تھا اور ایک شخص لوہے کا چمٹا لیے اس پر
کھڑا تھا اور وہ ایک طرف سے اس کی بانچھ چمٹے سے پکڑ کر گدی تک چیرتا ہوا لے جاتا،
اس طرح آنکھ اور ناک کے نتھنے میں چمٹا گھونپ کر چیرتا ہوا گدی تک لے جاتا۔
جھوٹ بولنے والوں کو اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بالکل بھی
پسند نہیں فرماتے ہیں۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ! الله پاک ہمیں جھوٹ کے گناہ
سے محفوظ و مامون فرمائے، ہمیں ہمیشہ سچ بولنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ اٰمین بجاہ
النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔