محمد احمد رضا عطّاری (درجۂ ثانیہ جامعۃُ المدینہ
فیضان خلفائے راشدین ،اسلام آباد ،پاکستان)
حضرت
عبداللہ بن سلام رضی اللہُ عنہ اپنے
بھائی حضرت عثمان سے ملاقات کرنے لگے تو بہت خوش دکھائی دیئے اور کہنے لگے میں نے
آج رات خواب میں سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کیا آپ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول عطا فرمایا تھا جس میں پانی تھامیں نے پیٹ بھر کر پیا
جس کی ٹھنڈک ابھی تک محسوس کر رہا ہوں انہوں نے پوچھا آپ کو یہ مقام کیسے حاصل ہوا
جواب دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت سے درود پاک پڑھنے کی برکت سے
۔
دیدار
کی بھیک کب بٹے گی
منگتا
ہے امید وار آقا
(1) فرمان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہے:
خواب میں ایک شخص میرے پاس آیا اور بولا چلئے میں اس کے ساتھ چل دیا میں نے دو
آدمی دیکھے ان میں ایک کھڑا اور دوسرا بیٹھا تھا کھڑے ہوئے شخص کے ہاتھ میں لوہے
کا زنبور تھا جس سے وہ بیٹھے شخص کے ایک جبڑے میں ڈال کر اسے گدی تک چیر دیتا پھر
زنبور نکال کر دوسرے جبڑے میں ڈال کر چیرتا اتنے میں پہلے والا جبڑا اپنی اصلی
حالت پر لوٹ آتا (حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:) میں نے آنے والے شخص نے پوچھا یہ کیا ہے اس نے
کہا یہ جھوٹا شخص ہے اسے قیامت تک قبر میں یہی عذاب دیا جائے گا۔ ( مساوی الاخلاق
للخرائطی ،ص 76، حدیث: 131)
(2) حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے
جاتی ہے اور جھوٹ بولنا فسق و فجور ہے اور فسق و فجور دوزخ میں لے جاتا ہے ۔(مسلم
شریف)
(3) حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: رسول
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو تو اس کی بدبو سے
فرشتہ ایک میل دور ہٹ جاتا ہے۔ (ترمذی)
(4) حضرت صفوان بن سلیم رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے
کہ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سے پوچھا گیا کہ مؤمن بزدل ہوتا ہے ؟حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :ہو
سکتا ہے پھر عرض کیا کہ امام بخیل ہو سکتا ہے فرمایا ہاں ہو سکتا ہے پھر پوچھا گیا
یا مؤمن کذاب یعنی جھوٹا ہوتا ہے فرمایا نہیں (بیہقی ،مشکاۃ)
(5) حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا نےفرمایا کہ
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص جھوٹا نہیں ہے جو لوگوں کے
درمیان صلح پیدا کرتا ہے اچھی بات کہتا ہے اور اچھی بات پہنچاتا ہے ۔