جامعات
المدینہ والوں کی شاندار کوششوں کا شاندار رزلٹ
65 نئے
لکھاریوں نے اپنے مضامین ماہنامہ کو بھیج دیئے
تبلیغ دین میں تحریر کو بڑا اہم مقام حاصل ہے۔ کئی علمائے کرام نے اپنی زندگیاں فقط تحریر کےلیے وقف کردی تھیں۔اپنے اسلاف
کے اس جذبٔہ خدمت کو اپنی نسلِ نو میں منتقل کرنے کےلیے دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام چھپنے والے میگزین ماہنامہ فیضان مدینہ میں پچھلے دنوں جامعات المدینہ کے طلبا
و طالبات اور مدرسین و مدرسات کے لئے ایک تحریری مقابلے بنام ’’ نئے لکھاری‘‘ کا آغاز
کیا گیا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ کا
ایسا شاندار تعاون رہا کہ پہلے ہی ماہ(یعنی
رجب المرجب کے ماہنامہ کے لئے) مضمون لکھنے والے طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد 65 تک جا پہنچی ، مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد تین طلبہ(محمد فیضان چشتی عطاری،متعلم درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف،بابر
عارف عطاری بن ڈاکٹر محمد عارف، متعلم درجہ خامسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ
کراچی اور محمد اسامہ عطاری بن غلام یاسین، متعلم درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضانِ مدینہ کراچی)کے مضامین
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زینت بنے اور بقیہ مضامین شرعی تفتیش کے بعددعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ
’’ شب و روز‘‘ پر اَپ لوڈ کردئیے گئے
ہیں۔ ہم مجلس جامعۃ المدینہ کے بے حد
مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس بار کی طرح آئندہ بھی بھر پور تعاون فرمائیں
گے۔
خوش اخلاقی کے
موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے
تقویٰ و
پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟ کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے
لنک پر کلک کیجیے
تلاوت
قراٰن کے فضائل کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک
کیجیے