14 جون 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش سفر کرنے والی مبلغہ، انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار، بنگلہ دیش کی سب کانٹینٹ نگران اور ملک نگران شریک ہوئیں۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے اہداف کا فالو اپ کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔