اللہپاک کی رحمت سے ملک پاکستان سے اس سال دو لاکھ عاز مین حج فریضۂ حج ادا کررہے ہیں، ان حجاجِ کرام کی رہنمائی کے دعوتِ دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ قائم ہے جس کے تحت ان حجاج کرام کے لئے وقتاً فوقتاً حج تربیتی اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ مجلس تقسیمِ رسائل کی جانب سے انہیں دوران حج آسانی کے لئے امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”رفیق الحرمین“ تحفے میں پیش کی جاتی ہے۔جس میں حج و عمرہ کے بنیادی مسائل،زیارات اور حج و عمرہ کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں،احرام باندھنے کا طریقہ اور بہت کچھ ہے۔

مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت اس کتاب کو حاجیوں میں تقسیم کروانے میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے۔اس کارِ خیر میں حصہ ملانے کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں۔ 0313-1139278