(کراچی) ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی کے والد محترم حاجی حبیب خان کی نمازِ جنازہ  رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی امامت میں ادا کردی گئی۔نمازِجنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقربا کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری مدنی اور المدینۃ العلمیہ کے مدنی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو عابدآباد قبرستان بلدیہ ٹاؤن کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔