اسلامی بہنوں کی مجلس  مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک مالیات ذمہ دار کی فیصل آباد ریجن کے پاکپتن زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران ،زون مالیات ذمہ داران ،کابینہ اور ڈویژن مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ مالیات کا تعارف پیش کیا گیا اور شعبہ مالیات کی اہمیت سے شرکاکو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ شعبہ تمام شعبوں سے اہم ہے اور اس کے علاوہ مالیات کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے۔ ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔ کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور وقت پر کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ ڈونیشن بڑھانے اور وقت پر ڈونیشن جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔مدات اور شرعی احتیاطوں کے ٹیسٹ کے حوالے سے بھی شرکا کو عرض کیا گیا۔ اس کے علاوہ 100فیصد رسید بکس مالیات میں جمع کروانے کا بھی ہدف دیا گیا۔