جامع مسجد خزائن العرفان واہ کینٹ میں جاری فیضان قرآن و حدیث کورس میں مبلغ دعوت اسلامی رکن کشمیر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد سلیمان اصغر عطاری نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قائم  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔

جس میں سلیمان عطاری کا کہنا تھا کہ جہاں دعوت اسلامی ایسے افراد میں کام کر رہی ہے جو بول سن اور دیکھ سکتی ہے وہیں پر الحمد للہ دعوت اسلامی ایسے افراد میں کام بھی کر رہی ہے جو سننے بولنے اور دیکھنے کی قوت سے محروم ہیں۔ الحمد للہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ ان لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کر رہا ہے اور اب مزید ترقیوں کے منازل طے کرتا ہوا نابینا افراد کے لیے مدارس کھول چکا ہے اور ان شاء اللہ اس سال شوال میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے جامعات بھی کھولنے جا رہا ہے ۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)