21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی کی جامع مسجد دارالسلام میں فیضانِ نماز کورس جاری ہے۔ دورانِ کورس
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں نماز کورس کے طلبہ اور اہلِ علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔