دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان دریائے سندھ کے کنارے پر واقع بستی میں ایک اسپیشل اسلامی بھائی کی عیادت کا سلسلہ ہوا جن کا پچھلے دنوں موٹرسائیکل پر ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا۔ اس موقع پر دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھےجن کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ریجن ذمہ دار اور رکن زون  نے ان اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں وضو کا طریقہ اور دیگر سنتیں اور آداب سکھائے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اسی مقام پرایک درزی اسلامی بھائی کے کارخانے پر بھی مجلس اسپیشل افراد کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ رکن ریجن مجلس اسپیشل افراد نےاسپیشل اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، فضول باتوں سے بچنے، اور علم دین حاصل کرنےکا ذہن بھی دیا۔