کراچی کے علاقے دستگیر کالونی میں 13 جون 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

اس حلقے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

بعدِ حلقہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ایک آفس ناظمہ اسلامی بہن کے گھر جاکر اُن کی والدہ سے عیادت کی اور دینی کاموں سے متعلق اہلِ خانہ کو اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔