ستمبر2020ء سے یوکے کے شہربری میں اسلامی بہنوں کے لئے”درس نظامی کورس“ کا آغاز ہونے جا رہا ہے
دعوتِ
اسلامی کے مجلس جامعات المدینہ للبنات کے زیرِاہتمام ستمبر2020ء سے یوکے کے شہربری(Bury) میں اسلامی بہنوں کے لئے جامعۃ المدینہ بری میں ”درس نظامی کورس“ کا
آغاز ہونے جا رہا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!
اس کورس میں
اسلامی بہنیں تفسیریں، حدیثیں، صرف، نحو، فقہ کی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گی۔
اس کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں :
یوکے کے شہر ریڈنگ میں 17 اگست سے ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ میں شروع ہو گا
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِاہتمام17 اگست 2020ء سے یوکے
کے شہر ریڈنگ میں”تفسیر سورۂ رحمٰن
کورس“ میں شروع ہو گا ۔ اس کورس کی
مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے۔
ا س کورس
میں سورۂ رحمٰن کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ
نیز تفسیر کروائی جائے گی۔
اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے
ہیں:
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام 08 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر برمنگھم میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور محاسبہ
کرنے پر اہم نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
ا سلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِاہتمام11
اگست 2020ء سے یوکے کے شہر بلیک کنٹری(Black Country) میں پانچ دن پر مشتمل ”تفسیر سورہ ٔرحمٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔
ا س کورس
میں سورۂ رحمٰن کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ
نیز تفسیر کروائی جائے گی۔ اس کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے۔
اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے
ہیں:
دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر ایسٹ لندن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوردعائے صحت اجتماع کے حوالے سے نکات دئیے نیز مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام 08اگست 2020ء کو یوکے کے لندن
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے مقررہ وقت پر کر نے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔
یوکے لندن کے
شہر والتھم سٹو میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ءکویوکے لندن کے شہر والتھم سٹو میں بذریعہ
اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کی تمام اسلامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنیکی کی دعوت کی فضیلت پر ترغیبی بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے لندن ریجن کے شہر لیٹن ، ایسٹ ہام ، سلاؤ ،
ووکنگ ، ولڈسن گرین (Leyton, East Ham, Slough, Woking,
Willesden Green
)
میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 66 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیان
سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عثمان غنی اور اتباعِ رسول، حضرت عثمان غنی کی عبادات
اور ان کی کرامات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے شہر
شکاگو میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اورذیلی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزماہنامہ فیضان
مدینہ کا مطالعہ کرنے اور عوام اسلامی بہنوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا نیز دعائے شفاء اجتماع
اور محرم الحرام کے نکات پر کلام ہوا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہرمیامی(Miami) اوریوباسٹی میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں تقریباً 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماری اور مصیبت پر صبر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرکے شکر ادا
کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہرڈیلس،کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ اور برائٹن بیچ(Dallas, Coney Island,
Benson Hurst, Brighton Beach)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 4 مقامات
سے تقریباً 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعائے شفاء اجتماع میں
شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں
میں مصروف رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے تحت اسپین کے شہر پامپلونا میں
قائم ایک اسلامک سینٹر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پامپلونا کے مقامی ذمہ
داران ، اہل علاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغین دعوت اسلامی نے ا س
مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں کو سنتیں اور دیگر آداب سکھائے اور نیکی کی دعوت دی۔