یوکے کے
شہر سلاؤ لندن میں بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر سلاؤ لندن (Slough
London) میں بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورہ کیا جس میں سلاؤ کی تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا، دعا ئے صحت اجتماع اور محرم
الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے کے
شہر لندن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن
(West London)ویسٹ
لندن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا،دعائے
صحت اجتماع اورمحرم الحرام کے نکات سمجھائے
مزید مدنی دورے کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔
دعوت ِاسلامى کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ءیوکے کی ریجن
نگران اسلامی بہن نے ويسٹ اينڈ ساوتھ يارکشائر
(West and South Yorkshire) مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت کم وبيش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے”انفرادی عبادت کے لے وقت
کيسے نکاليں“ کے موضوع پر بيان کرتے ہوئے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہر ماہ
ذيلی ذمہ دار کو رسالہ جمع کروانے کی
ترغيب دلائی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی تحريکوں کی کارکردگی جمع
کروانے کا ذہن ديا، کارکردگی شيڈول پُر
کرنے اور جمع کروانے کی ترغيب دلائی نیز ويک فيلڈ کے علاقے ميں انگلش اجتماع شروع کرنے
اور مزيد شارٹ کورسز کی ترکيب بہتر بنانے کے حوالے سے کلام ہوا۔
دعوتِ اسلامى کے زیرِ اہتمام 6 اگست 2020ءیوکے کے شہر بریڈفورڈ
میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کی کمزوری دور کرنے اور مدنی کاموں میں
جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے
حوالے سے راہنمائی کی۔
دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 7 اگست 2020ء یوکے کے اسکاٹ
لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں گلاسگو( Glasgow کابينہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم وبيش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے انگلش اجتماعات کو
بڑھانے پر نکات پیش کیے دعائے شفاء اجتماع
کے مدنی پھول سمجھائے، تمام شعبہ جات کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔
برمنگھم ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام برمنگھم (Birmingham
UK)ریجن مشاورت
مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے 6
اگست 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
لیا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات
پیش کیے اور اہداف مقرر کئے ۔
مدنی انعامات کے
شعبے میں بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ’’بالخصوص لاک ڈاون کے دوران مدنی
انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ لاک ڈاون کےدوران
مسلمانوں کا وقت زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گزرے اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے اور عوام کو زیادہ
سے زیادہ مدنی ماحول سے منسلک کر کے با عمل بنایا جا سکے‘‘ اس حوالے سے نکات دئے۔
یوکے کے ریجن برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے ریجن برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) میں پچھلے دنوں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں کورس ’’تفسیر
سورہ رحمن‘‘ کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے۔ اسلامی بہنوں کو کورسز کروانے کے
اہداف دئیے۔
موزمبیق کے شہر ماپوتو میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا، اسلامی نام علی حسن رکھا گیا
نیکی کی
دعوت ایک ایسا عمل ہے جوکہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے لوگوں کوراہ راست پر لانے اورغیرمسلموں
کونور ایمان سے منور کرنے کا بہترین انداز ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں جہاں
مبلغ دعوت اسلامی نے ایک غیر مسلم پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت
دیتے رہےاور چند دنوں کی انفرادی کوشش کی بدولت غیرمسلم نے اسلام قبول کرنے کی نیت
کا اظہار کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں
ہاتھوں ہاتھ کلمہ پڑھایااور یوں یہ غیر مسلم دامن اسلام سے وابستہ ہوگئے ان کا اسلامی نام علی حسن رکھا گیا ۔
یوکے برمنگھم
ریجن میں مختلف مقامات پر آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات (نارتھ،ساؤتھ،ایسٹ، سنٹرل
برمنگھم، کونٹری، اسٹوک ان ٹرنٹ،سینڈول) پر آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے
گئے جن میں کم وبیش 248 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی
اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیان
سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عثمان غنی اور اتباعِ رسول، حضرت عثمان غنی کی عبادات
اور ان کی کرامات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن بری(Bury) میں بذریعہ اسکائپ
ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن
نگران اسلامی بہن نے”اَمِىْرُالمؤمنین
حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت سے فائدہ لیتے
ہوئے فرائض کے ساتھ ساتھ سنتیں اور مستحبات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے کے
مانچسٹر میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام07 اور09 اگست 2020ء کو یوکے
کے مانچسٹر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس
میں کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن کی
مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور معلمہ مدنی قاعدہ کورس کے مدنی پھولوں پر گفتگو کی نیزاسلامی بہنوں
کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلانے کے متعلق اہداف دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام08 اور 09 اگست 2020ء
کو مانچسٹر ریجن میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات
پیش کئے، مدنی انعامات کے شعبے میں
بالخصوص بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی بالخصوص لاک ڈاون کے دوران مدنی
انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ لاک ڈاون کےدوران
مسلمانوں کا وقت زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گزرے اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے اور عوام کو زیادہ
سے زیادہ مدنی ماحول سے منسلک کر کے با عمل بنایا جا سکے،
اس کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرہ کے شعبہ کے لئے بھی
خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش
کئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔