دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 تا 22 دسمبر2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، بلیک کنٹری،وسٹر، سینڈول،اسٹوک(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Black Coventry, Worcester, Sandwell, Stoke)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 824 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”حسن اخلاق کی برکتیں“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بھی دوسروں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا نیز عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے علاقے اسٹوک (Stoke)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں پر کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لیں۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر(Manchester) ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 2021ءکے اہداف دیئے نیز ماہانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام22 دسمبر2020ءکو یوکے کے علاقے ایکرنگٹن(Accrington) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے نزع کے متعلق بیان کیا اور میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر3اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے چیتھم ہل(Cheetham Hill)میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر6اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک( Denmark ) میں مقامی زبان ڈینیش میں ایک دن پر مشتمل کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں گے نیز انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ ِدسمبر 2020ء میں ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ ”مقامی زبان ڈینیش میں کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟ “کا انعقاد کیا گیا جس میں سے تقریباً 10 اسلامی بہنوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز  کے زیرِ اہتمام 24 دسمبر 2020ء کویورپین یونین ریجن کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈنمارک، اسپین، اٹلی، ناروے، ہالینڈ آسڑیا ، جرمنی ، ناروے اور سویڈن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران شب و روز کی اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبہ شب و روز کے نکات سمجھائے نیز ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیااور شب و روز ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  دسمبر2020ء کے تیسرے ہفتے ناروے (Norway )میں بذریعہ اسکائپ 4مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبًا 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Italy) کی ڈویژن بولونیا (Bologna)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 23دسمبر2020ء کو یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین، ناروے اٹلی ،فرانس، جرمنی، ڈنمارک اور ہالینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے اصلاح اعمال کے شعبے پر تقرریوں کے حوالے سے کلام کیا اور اس شعبے پر 100 فیصد تقرری کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کے لحاظ سے ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا طریقہ اور نکات تفصیل سے سمجھائے نیز ماتحت ذمہ دارا سلامی بہنوں کی جانب سے آ نے والے مسائل کا حل بھی بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی(Italy) کی ڈویژن میلان( Milan) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کی تحریک پر عمل بڑھانے کا ذہن دیا۔