اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2020ء کو یوکے کے لنکشائر (Lancashire)کابینہ میں جاب کرنے والی اسلامی بہنوں کےلئے بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔ دو اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔