دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اگلے ماہ کے لئے اہداف دئیے نیز دینی تحریک اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2021ء کو   بیلجیم(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کے فضائل، عیادت کے آداب، مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور نزع کی تکالیف کے بارے میں مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو 27 جمادالاولیٰ1442ھ مشہور صحابیہ حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہم کے عرس مبارک کے موقع پر ایصال ثواب کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”استقامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےنیز نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شركت کرنے کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر شکاگو(Chicago) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان میں ”قبولیت دعا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواسلام كی تعلیمات پر عمل کرنے نیز نیكی کی دعوت عام کرکے انفرادی کوشش کرتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شركت کروانے اور نيک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے مختلف شہروں وڈلینڈ، شکاگو، یوباسٹی، ڈیلس(Woodland, Chicago, Yuba city, Dallas)میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں 11 مقامات سے کم و بیش 182 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے”قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین کے حصول کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز 12 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 4 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو(Coney Island Avenue ,Brighton beach Avenue, Foster Avenue, ocean Avenue) میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 102 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ+کینیڈا) کی تقریبا ً1ہزار41 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہِ جنوری2021ء کے پہلے پیر شریف کو اسپین( Spain) کے ڈویژن بارسلونا( Barcelona) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!87 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 38 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی، ساتھ ہی ساتھ 3 اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت بھی حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی (Italy ) کی ڈویژن بریشیا( Brescia) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید مضبوطی لانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز کارگردگیاں بہتر بنانے کا ذہن بھی دیا۔

علاقائی دورہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے ذریعےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول کا تعارف کروانے کاطریقہ کار بھی بیان کیا اور اس شعبے کے تحت بھی دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں مدنی ریجن کی تقریباً1ہزار577اسلامی بہنوں نے رسالہ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was conducted in Division Montreal via Skype in previous days. Zayli Responsible Islamic sisters had the privilege of attending this beneficial Madani Mashwara. Kabina Nigran Islamic sister (Canada) shared important points regarding the Kaarkardagi [performance] of ‘8 Islamic activities’, ‘Madrasatul Madina Baalighaat’ and ‘Nay’k Am’aal’ carried out by Islamic sisters. Besides, she gave them the mindset of strengthening Madani activities of Division Montreal and submitting the Kaarkardagi schedule on time. 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Monthly Madani Mashwarah of the responsible Islamic sisters of division Essonne (France) held in previous days. Kabina Nigran Islamic sister analysed the kaarkardagi (performance) of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and presented them with the points for strengthening Madani activities with the situation of lockdown in mind.