دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 جون 2020ء بروز  بدھ بلوچستان کے شہر حب میں گوادر زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون حاجی محمد امتیاز عطاری، لسبیلہ تربت کابینات کے نگران حاجی محمد گلفام عطاری، عبدالرزاق عطاری کراچی ریجن مدرسۃ المدینہ للبنین وبالغان، مجلس معاونت ومدنی عطیات بکس کے اراکین ریجن،اور اراکین زون نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔مبلغ دعوت اسلامی و مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نگران ریجن کراچی حاجی محمد امین عطاری نے تمام ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ آپ سب ذمہ داران دعوت اسلامی کی آنکھیں ہیں۔

کہیں بھی کوئی غیر شرعی کام ہو تو اس کی نشاندہی کریں ۔موجودہ لاک ڈاون میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مدنی کام کریں ۔ مزید آپ نے آن لائن کورسز کے طلبہ میں اضافہ کروانے کا ذہن دیتے ہوئے فرمایا کہ تمام اراکین زون معلم کورس کریں جہاں بھی استاد بنائیں ان کے ذریعے مدرستہ المدینہ بالغان شروع کروائیں۔

مزید آپ نے امیراہلسنت کی تصانیف کا مطالعہ کرنے ،اورمدنی انعامات کے عامل بنیں کے حوالے سے تربیت فرمائی نیز شعبہ جات کےذمہ داران کا جدول، خود کفالت، ودیگر مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے ذمہ داران کو حسن کار کردگی پر تحائف بھی دئے۔ (رپورٹ: محمد جہاں زیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)