پنجاب کے شہر ملتان کی  اطراف متی تل کابینہ میں دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ نگران اطراف متی تل کابینہ نے ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ زمیندارمحمدساجدسے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی کاموں کا تعارف بتایاجس پر محمد ساجد نے اپنی آموں کی فصل کا پورا عشر دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی نیت کی۔

اسی طرح نگران کابینہ نے نظام آباد میں زمیندار محمد کاشف آصف کے والد کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور انہیں نیکی کی دعوت دی۔

نگران کابینہ و ڈیژن ذمہ داران نے اطراف بند بوسن میں ایک زمیندار اللہ دتہ کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دی جس پر اللہ دتہ نے بھی اپنی فصل کا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔

مجلس عشر کے نگران کابینہ نے زمیندارحاجی محمد حق نواز سے بھی ملاقات کی اورانہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر محمد حق نواز نے عشر دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔