19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
انڈے کے فوائد
5 years ago
مر غی کا
انڈہ روز مرہ استعمال کی جانے والی غذاؤں میں سے ایک ہے ۔جسے مختلف کھانوں کے سا
تھ بھی استعمال کیا جا تا ہے جبکہ کئی افراد ناشتے میں انڈے کا تواتر کے ساتھ
استعمال کرکے اس سے استفادہ کر تے ہیں۔انڈہ ایک ایسی غذا ہے جس میں قدرت نے انسانی
صحت کے لئے کئی فوا ئد پو شیدہ رکھے ہیں ۔بظا ہر کمزو ر سی جھلی وا لے انڈے میں
قدرتی طور پر پروٹین، آ ئرن، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے مضبوط قدرتی
اجزاء موجود ہو تے ہیں۔تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے جسم کو پروٹین اور وٹامن اے،
ڈی ، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزاءبھی حاصل ہوتے ہیں اور رو زانہ ایک انڈہ کھانے سے جسمانی دفاعی نظام
طاقتور ہوتا ہے۔دانتوں ، ہڈیوں اور جلد کی صحت میں بہتری آتی ہے جبکہ انڈوں میں
شامل امینو ایسڈز ذہنی تناؤ اور بے چینی میں کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔یہاں یہ
بات یاد رکھیں کہ ،کسی بھی چیز کی زیادتی صحت پر برے اثرات مرتب کر سکتی ہے ۔ تا
ہم انڈوں کو بہت زیادہ کھانا جسم میں کیلوریزمیں زیادتی کا باعث بنتا ہے جبکہ غذائی
عدم توازن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔لہذا ضرورت کے مطابق انڈے کھائے جا ئیں تا کہ
غذائی توازن برقرار رہ سکے۔ جب بھی کوئی غذااستعمال کریں اس میں اچھی اچھی نیتیں
شامل کرلیں تاکہ وہ غذا لذّت کے ساتھ ساتھ ثواب بڑھانے کا بھی باعث بن سکے۔