(اسٹاف رپورٹر: کراچی)دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری اور  مجلس رابطہ کے یوسف سلیم عطاری پر مشتمل دعوتِ اسلامی کے وفد نے آل پاکستان میمن فیڈریشن کا دورہ کیا۔

آل پاکستان میمن فیڈریشن پہنچنے پر صدر جناب حنیف موٹلانی، چیئرمین سپریم کونسل حنیف ہارون ، عبدالعزیز میمن ، عمر موٹلانی ، غنی بھانرہ عبید چامڈیا اور دیگر نے دفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔

حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ برادری میں پیش آنے والے مسائل کو قرآن و سنّت کی تعلیمات کی روشنی میں حل کرنا چاہئے۔

اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن کی طرف سے نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری اور مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یوسف سلیم عطاری کو شیلڈ بھی دی گئی۔