گزشتہ دنوں صاحبزادیِ عطار، اُمِّ بِنتَین اپنے بچوں کے
ابو مبلّغِ دعوتِ اسلامی، ابو بِنتَین حافظ حاجی حسان رضا عطاری مدنی کے ساتھ دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں یورپ اور
تُرکی کے سفر پر تھیں، جہاں سنتوں بھرے اجتماع اجتماعات
میں بیانات سلسلہ رہا۔ مبلّغِ دعوتِ اسلامی، ابو بِنتَین حاجی حسان رضا
عطاری مدنی نے بھی ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات سمیت کئی
اجتماعات میں بیان فرمائے اور مدنی حلقوں
میں شرکت کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات سے
ملاقات کی۔ مبلّغِ دعوتِ اسلامی حاجی حسان رضا عطاری مدنی نے اسپین کے شہر بادالونا، بارسلونا اور پیٹرکس ویلنسیا، اٹلی کے شہر بوستوآرسیتیو، بولونیا بریشیا اور سولارو جبکہ ترکی کے شہر استنبول سمیت کئی مقامات پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمائے۔
تُرکی
میں حضرت سیّدُنا یوشع علیہ
السَّلام، حضرت سیّدُنا
ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ، حضرت سلطان شیخ عزیز محمود ھُدائی رحمۃ اللہ علیہ، فاتحِ قسطنطنیہ حضرت سلطان محمد الفاتح رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، ہالینڈ میں جامع مسجد طیبہ کے امام
و خطیب مولانا شفیقُ الرّحمٰن مصباحی صاحب اور علّامہ بدرُالقادری صاحب کے گھر
جاکر ان سے ملاقات کی، جبکہ اٹلی میں ڈاکٹر منظور چودھری(قونصلیٹ جنرل، اٹلی)، ڈاکٹر رضوان صلابر (پاکستان ویلفیئر کمیونیٹی، اٹلی)، میاں شبیر (چیئرمین مقامی
نیوز پیپر، اٹلی) سمیت دیگر عاشقانِ
رسول سے ملاقات فرمائی۔
شیخِ طریقت، امیرِ
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی کاموں میں ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں اور بیرونِ
ملک مدنی کام کرنے والوں کی آڈیو پیغام کے ذریعے حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے
نوازا۔ آپ نے اپنے صوتی پیغام میں دنیا کی
بے ثباتی، آخرت کی تیاری، نیکی کی دعوت کو بڑھانے اور شرعی احکامات پر کاربند رہنے کے حوالے سے مدنی
پھول بھی عطا فرمائے۔