پاکستان سے اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ 40 ہزارسے زائدعازمینِ حج پہنچ چکے ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہناتھا کہ پی آئی اے نے 65ہزارعازمین ِحج کو حجاز مقدّس پہنچادیاہے۔مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان میں چھیانوے ہزارعازمین سرکاری حج اسکیم اور چھتیس ہزارنجی حج اسکیم کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہنچے ہیں۔مزید انہوں نےکہاکہ پچاس ہزار عازمین مدینہ منورہ  میں روضہ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے آٹھ ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ میں اور اٹھاسی ہزار عازمین مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔سعودی حکومت کے مقرر کردہ حج کوٹے کے مطابق اس سال انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ اور پاکستان سے دو لاکھ عازمین حج کے لیے آئیں گے۔