مسلمانوں کےدلجوئی کرنے کی فضیلت
فرائض کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں کی دلجوئی
کرنا سب سے افضل عمل ہے ،یہ مغفرت کو
واجب کرنےوالی چیزوں میں سے ہے ،جس نے کسی
مسلمان کو خوش کیا اس نے اللہ عَزَّوَجَلْ کو راضی کیا ،مزیدجو کسی مسلمان کا دل خوش کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلْاس
خوشی سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے جو قبر سے جنت میں داخلے تک اس کی مدد کرتا رہے
گا ،قبر میں مردے کا دل بہلائے گا ،اور جنت میں اس کا مقام دکھائے گا ،دلجوئی ایسا
کام ہے جس کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلْ بندہ کو مشکلا ت سے نکال دیتا ہے ۔ایک بزرگ
فرماتے ہیں جو شخص کسی کی دلجوئی کرتے ہوئے فوت ہوا وہ شہید ہے ،بزرگان دین کے
دلوں میں دلجوئی کا جذبہ خوب ہوا کرتا تھا ۔اگر آپ کسی کی مدد کرسکتے ہیں ،کسی کی
دلجوئی کرسکتے ہیں یا کسی کا دل خوش کرسکتے ہی تو یہ موقع ہرگز ضائع نہ کیا کریں
،اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کا دل خوش کرکے نیکیاں
کمانی چاہئے ۔کسی سے ہمدردی کے دو بول بولنا بظاہرایک چھوٹا ساعمل ہے لیکن اسکی برکتیں
اوراجر بہت زیادہ ہے۔