دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26دسمبر 2021ء کوجھنگ زون ڈویژن نیا شہر میں ایصال ثواب کے لئےمحفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن زون شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے محفل نعت میں اسلامی بہنوں کو ایصال ثواب کے فضائل ،نماز کی پابندی ،قرآن کریم کی تلاوت اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول کی برکتیں اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح27 دسمبر 2021ء جڑانوالہ زون میں رُکن ریجن شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اور شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہن نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا ، اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ محفل کے آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔