ہماری زندگی کے لمحات نہایت قیمتی ہے اگر ہم نے ان کو بے کار ضائع کر دیا تو حسرت و ندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔یوں تو ہر لمحہ اور ہر دن ہی ہمارے لئے قیمتی ہےلیکن جمعۃ المبارک  کے دن کو وہ خصوصیت و فضلیت حاصل ہےجو کسی اور دن کو حاصل نہیں۔اس کی فضلیت کا اندازہ اس بات سے باخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں ایک پوری سورت ”سُوْرَۃُ الجُمعَۃ“کے نام سے نازل فرمائی ہے۔

افسوس! ہم نا قدرے جمعۃ المبارک کوبھی عام دنوں کی طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں حالانکہ جمعہ یومِ عید ہے*سب دنوں کا سردار ہے*اس دن جہنَّم کی آگ نہیں سُلگائی جاتی*ہر جمعہ 1 کروڑ 44 لاکھ افراد جہنَّم سے آزاد کیے جاتے ہیں*اس دن انتقال کر جانے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رتبہ پاتا ہے اور عذابِ قبر سے محفوظ ہو جاتا ہے*اللہ پاک جمعۃ المبارک کے دن والدین کی قبر پر حاضر ہونے والے کے گناہ بخش دیتا ہے*نمازِ جمعہ کے بعد مجلسِ علم میں شرکت کرنامُستحَب ہے*اس دن عصر تا مغرب میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔

ہمیں چاہیے کے بطورخاص اس دن درود و سَلام، تلاوت،نوافل و دعا کا اہتمام کریں اور اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ اس دن کی ایک نیکی کا ثواب ستّر70گناثواب کے برابر ہے۔

جمعۃ المبارک کے مزید فضائل جاننے کے لئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ” فیضانِ جمعہ“ کاضرور مطالعہ فرمائے ۔