برکاتی زون کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی اپنے ہفتہ وار
سنّتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے دینِ اسلام
کی ترویج و اشاعت میں ایک اہم
کردار ادا کررہی ہے۔ ان سنّتوں بھرے اجتماعات میں ہونے والے اصلاحی بیانات ،ذکر و
دعا اور مدنی حلقوں میں سنّتیں اور آداب سیکھنے اور سکھانے کا جو سلسلہ ہوتا ہے
ان میں شرکت کرنے والے کئی اسلامی بھائیوں کی قسمت کو بدلتے دیکھا گیا ہے۔ ان ہفتہ
وار سنّتوں بھرے اجتماعات کو مزید مضبوط بنانے اور رات نفلی اعتکاف کرنے کے حوالے سے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں
برکاتی زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگران ِزون،نگرانِ کابینہ اور
دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری
نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور آئندہ کے
اہداف طے کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔