مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کہ جذبے کے تحت  سنتوں کو عام کرنے والی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے مبلغین ملک و بیرون ملک مدنی کاموں کی دھومیں مچارہے ہیں۔ ان مدنی کاموں کو مزید بہترسے بہتر انداز میں سرانجام دینے کےلئے وقتا فوقتا مدنی مشوروں کا سلسلہ بھی رہتا ہے۔ اسی حوالے سےگزشتہ روزبذریعہ انٹرنیٹ ہالینڈ، کوریا، موزمبیق، ساؤتھ افریقہ، ترکی، نیپال، ملائیشیا، ماپوتو، بلیجئیم، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت 53ممالک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران ، مشاورتوں کے ذمہ داران سمیت 5ہزارسے زائداسلامی بھائی شریک ہوئے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اوورسیز ذمہ داران سنتوں بھرا بیان کیا اور لاک ڈاؤن میں وقت گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔