پچھلے دنوں شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں The Best Amongst You کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

رکن ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ افتخار عطاری نے شرکا کو اپنی برادریوں اور پروفیشن میں بطور مسلمان اپنے فرائض کی اہمیت کو سمجھنے پر گفتگو کی اور انہیں اپنے منتخب شعبے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایک اچھا، دیانت دار انسان بنتے ہوئے امت محمدیہ کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔افتخار عطاری نے سامعین کو اس کے طرح کی ورکشاپ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو بھی مدعو کرنے کی نیت کی ۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم یوکے کی جانب سے معاشرے میں لوگوں کو بہترین انسان بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف تعلیمی اداروں میں ورکشاپ منعقد کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے اگلا ورکشاپ ان شاء اللہ عزوجل واروک یونیورسٹی میں 26 جنوری 2022ء کی شام پونے آٹھ بجے منعقد کی جائیں گی۔