14 رجب المرجب, 1446 ہجری
عالمی سطح پر دینی و
فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے وفد نے 23 نومبر
2022ء بروز بدھ یو کے پارلیمنٹ ہاؤس
کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد میں
موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اس دوران واجد خان (ممبر
آف ہاؤس آف لارڈز، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ اور برنلے کے سابق میئر)، MP
خالد حسین، MP افضل
خان، MP محمد یاسین اور MP طاہر علی سمیت کئی اراکینِ
پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات وفد نے اراکینِ پارلیمنٹ کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر واجد خان سمیت دیگر اراکین نے دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)