خواتین میں اسلامی شعور پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 فروری 2025ء کو USA میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہنوں نے حضور پُر نور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیاجس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دورانِ بیان اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دعا کروائی۔