21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کے تحت 18 فروری 2022ء کو یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں لندن ، مانچسٹڑ، بریڈفورڈ، برمنگھم اور اسکاٹ لینڈ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بین لاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے
’’ اسلاف میں قربانی کا کیسا جذبہ تھا‘‘اس
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہمیں بھی قربانی دے کر دین کا کام کرنا ہے، نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے اس حوالے
سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔