8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم جولائی 2020ء کو لندن ریجن ویسٹ لندن کابینہ کے علاقے (ٹوٹنگ ،سڈبری) ، اسکاٹ لینڈ
ریجن( گلاسگو )
برمنگھم
ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ڈویژن (سینٹ آئیوس ، برٹن ، لیسٹر ، نوٹنگھم ، پیٹربورو ،ایسٹ برمنگھم ،
کوونٹری) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 316
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”ناچاقیوں کے اسباب و علاج“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو چغلی ،غیبت ، گالی
گلوچ اور جھوٹ کی تباہ کاریوں کے متعلق بتایانیز سچ بولنے اور صلح کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔