فلسطین
میں ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے دو مکمل لیس ایمبولینسیں غزہ کے لئے روانہ
دکھیاری
اُمّت کی خیر خواہی کے لئے دعوت اسلامی
کے شعبہ ایف جی آرایف کی ایک اور کاوش فلسطین میں راشن و اشیائے خوردونوش کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اب طبی سہولیات دینے کے لئے بھی
کوشاں ۔
اس سلسلے میں یوکے کے اسلامی بھائیوں کی
جانب سے ایک اور اِقْدام کیا گیا ۔
فلسطین کے لوگوں کو ہنگامی طبی امداد کی
سہولیات فراہم کرنے کے لئے 2 ایمبولینسز عطیہ کردی گئیں جو کہ فلسطین روانہ کی جائیں گی۔
معلومات کے مطابق یہ دو مکمل لیس ایمبولینسیس بائے روڈ یوکے سے یورپ پھر وہاں سے ترکی اور ترکی ریڈ کریکشن کے ذریعے سےغزہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ان ایمبولینس میں لائف سیونگ چیزیں ،آکسیجن ماکس، آکسیجن بوتل،اے سی، مریضوں کے لئے اسٹیکچر اور بیٹھنے کی سہولت نیز میڈیکل ٹریٹ کا
سامان موجود ہے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )