بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 4 فروری 2025ء کو Thorncliffe کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے Thorncliffeمیں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کا بھی فالو اپ کیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں بالخصوص سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اہداف لئے۔