21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش15اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی بہن نے”صدقات و خیرات کے
فضائل “کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کے راه خدا میں خرچ کرنے کے واقعات
بیان کرنے کےساتھ ساتھ صد قہ کرنے کے
فضائل بھی بتائے نیز اسلامی بہنوں کو علم
دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئےماہنامہ فیضان مدینہ کی سال بھر کے لئے بکنگ کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔